• Nov 8 2022 - 23:44
  • 178
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
۱۴۵واں یوم ولادت اقبال

خانہ فرہنگ ایران-لاهور میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال کانفرنس کا اہتمام

لاہور (۰۸نومبر۲۰۲۲)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. اس کانفرنس میں ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور محترم جناب جعفر روناس، ایران کے قونصل جنرل لاہور محترم جناب محمد رضا ناظری، علامه اقبال کی بہو محترمہ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال، ماہر اقبالیات محترم جناب ڈاکٹر وحید الزمان طارق ،پرنسپل اورینٹل کالج محترم جناب ڈاکٹر معین نظامی،تحریک انصاف کے ایم پی اے محترم جناب یاور بخاری، محترمہ فاطمہ فیاض، محترمہ ڈاکٹر نگہت اعجاز، محترمہ ڈاکٹر نوشین خالد، اقبال شناس شخصیات، پنجاب کے اساتید زبان فارسی اور طلبا  نے خصوصی شرکت کی ہے.
 
 
 
ڈی جی خانہ فرہنگ وکلچرل اتاشی قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور  محترم جناب جعفر روناس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  " بحیثیت ایک ایرانی، ہم فخر سے کہتے ہیں کہ علامہ اقبال نے فارسی زبان کو امر کردیا. جناب جعفر روناس نے کہا کہ "علامہ اقبال نے اپنے فکر و تدبر سے نہ صرف اپنے دور میں مسلمانوں کی اصلاح کی بلکہ اپنی کتابوں اور شاعری کے ذریعے آنے والی نسلوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدام کیئے."
 
 
 
 
 
قونصل جنرل ایران لاہور  محترم جناب محمد رضا ناظری نے کہا کہ "علامہ اقبال ایران اور پاکستان کے فکری نظام اور ثقافت کے استحکام کے حوالے سے ایک اہم ستون کے طور پر جانے جاتے ہیں."
 
 
 
 
کانفرنس سے مقر رین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم علامہ اقبال کے احسان مند ہیں جنہوں نے ملت اسلامیہ کے تشخص کو بحال کیا اور مسلمانوں کو مسلمانوں کو "خودی" کی بیداری کا پیغام دیا." 
 
 
 فارسی زبان و ادب کے اساتذہ نے فلسفہ اقبال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "علامہ اقبال کی سوچ کا منبع و مخرج قرآن اور حضرت محمدﷺ کی زندگی ہے اور ان کے کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکتی ہے."   
 
 
 
 
 
 
 پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد جو کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے فارسی زبان کے استاد ہیں، کی کتاب "قوس قزح" کی رونمائی بھی اس تقریب کا حصہ تھی. 
 
 
 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ خصوصی کانفرنس خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ۱۴۵ویں یوم ولادت کے جشن کی تقریبات کا آغاز تھی، اسی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران-لاہور کی جانب سے "علامہ اقبال کی فارسی شاعری" کے زیر عنوان ۱۱ نومبر ۲۰۲۲، بروز جمعہ؛ خطاطی ورکشاپ اور نمائش کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے.
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: