خانہ فرہنگ ایران لاہور کی جانب سے فارسی زبان کے تحفظ کے دن پر حکیم ابوالقاسم فردوسی کو خراج تحسین
لاہور (۱۴ مئ ۲۰۲۴) خانہ فرہنگ ایران لاہور میں فارسی زبان کے تحفظ اور حکیم ابوالقاسم فردوسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا. اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل،محترم جناب جعفر روناس نے فارسی لینگویج لرننگ سیشن پری سمر ۲۰۲۴ کے نئے طلباء کو خوش آمدید کہا اور سیشن بہار ۲۰۲۴ کے طلباء میں کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے.