• Apr 14 2023 - 20:45
  • 117
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں سالانہ القدس کانفرنس

جب تک صہیونی طاقتوں کا قدس پر قبضہ ہے سال کا ہر دن یوم القدس ہو گا ؛ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس

اہور (14 اپریل) خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے سالانہ القدس کانفرنس بعنوان ”قدس: اتحاد بین المسلمین کی علامت“  کا انعقادکیا گیا،  جس میںقونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران -لاہور مہران موحدفر؛ سجادہ نشین آستانہ عالیہ  سندر شریف علامہ پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی؛ جامعہ عروہ الوثقی سے ملک شفقت عباس؛ سابقہ ممبر پارلیمنٹ اور رہنما مجلس وحدت المسلمین زہرہ نقوی؛ مفتی عاشق حسین؛ سربراہ ادارہ منہاج الحسین لاہور علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر؛ چیئرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان صاحبزادہ پیر ملک پرویز اکبر ساقی؛ چیئرمین ادارہ منہاج الاسلام الحاج پیر اختر رسول قادری؛ سیکرٹیری جنرل علماء مشائخ رابطہ کونسل برہان الدین احمد عثمانی؛ بیرسٹر عامر حسین؛ چوہدری افتخار کمبوہ اوراحمد جواد فاروق رانا سمیت نامور سیاسی ، مذہبی شخصیات  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
 
مقررین نے اپنے خطاب میں باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے سمیت عالمی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی اتحاد پر زور دیا۔
 
 
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور جعفر روناس نے کانفرنس کی افتتاحیہ کلمات میں کہا ، "آج فلسطین اور پورے مغربی ایشیائی خطے میں صہیونی "ناقابل تسخیر فوج" کی جگہ فلسطینیوں کے "ناقابل تسخیر ارادہ" نے لے لی ہے۔ جب تک صہونی طاقتوں کا قدس پر قبضہ ہے سال کے ہر دن کو یوم قدس کے طور پر منانا چاہیے۔ حالیہ برسوں میں فلسطین میں جو کچھ ہوا ہے وہ صہیونی دشمن کے ساتھ تمام سمجھوتے کے منصوبوں کی منسوخی ہے اور فلسطین کے بارے میں کوئی بھی منصوبہ اس کے اصل مالکان یعنی فلسطینیوں کی رائے کے بغیر قابل عمل نہیں ہو سکتا اور اس کا مطلب ہے سابقہ تمام معاہدے جیسے اوسلو معاہدے ، عرب ممالک کا دو ریاستی حل، صدی کی ڈیل  اور حال ہی میں تعلقات معمول پر لانے کا قابل مذمت منصوبہ اب کالعدم  ہو چکے ہیں۔"
 
 
قدس کے حوالے سے تصویری نمایش بھی کانفرنس کا حصہ تھی. 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: