خانہ فرہنگ ایران لاہور میں سیمینار
امام خمینی (رح) کی برسی،خانہ فرہنگ ایران لاہور میں سیمینار
اسلام نے ہمیں اتحاد کا حکم دیا ہے،تفرقہ ڈالنے والے غدار ہیں؛ ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور جعفر روناس
لاہور (04 جون 2022)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران، حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے "امام خمینی کی نظر میں اتحاد عالم اسلام" کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
سیمینار سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ جعفر روناس نے کہا: "امام خمینی (رح) تفرقہ کو اسلام سے خیانت سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اس سے اسلام کی طاقت میں خلل پڑتا ہے۔ اسلام نے ہمیں اتحاد کا حکم دیا ہے، تفرقہ ڈالنے والے غدار ہیں اور غداروں کو مسلمانوں کی صف میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ " انہوں نے مزید کہا کہ "اسلامی اتحاد کا انحصار، مادی اور تاریخی عوامل جیسے زبان، تاریخ، جغرافیائی حدود وغیرہ پر نہیں بلکے روحانی عوامل جیسے توحید، معنویت، اخلاقیات، حقیقی اور انسانی اقدار و عقائد پر ہوتا ہے۔"
سیمینار سے محمد رضا ناظری قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، پرویز اکبر ساقی چیرمین تحریک وحدت اسلامی ، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، پیر سید حبیب عرفانی،پیر سید علی رضا گیلانی، خواجہ قطب الدین فریدی، ڈاکٹر فرید پراچہ، میاں مقصود احمد، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، خواجہ حبیب الرحمان، مفتی محمد شبیر انجم، پیر محمد عثمان نوری، علامہ سید افتخار حسین نقوی، پیر غلام رسول اویسی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، سید اسد عباس نقوی، لعل مہدی خان، علامہ سید علی رضا نقوی، پیر اختر رسول، علامہ مخدوم عاصم، سید محمود غزنوی، ڈاکٹر امجد چشتی، مفتی عاشق حسین بخاری، پیر سید مقدس کاظمی اور پیر باوا اسلم حیدری نے بھی خطاب کیا اور امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسلام کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.