• Aug 2 2023 - 17:00
  • 89
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر اور کراس روٹ موٹرسائیکل ٹریول کلب پاکستان کے سربراہ کی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور آمد

لاہور. ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب لاہور کے منیجنگ ڈائریکٹر، محترم جناب عثمان علی اور کراس روٹ موٹرسائیکل ٹریول کلب پاکستان کے سربراہ محترم جناب مکرم ترین جہانگرد نے  یکم اگست ۲۰۲۳، بروز منگل ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل محترم جناب جعفر روناس سے خصوصی ملاقات کی. محترم جناب عثمان علی نے محترم جناب جعفر روناس کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوۓ  شکریہ ادا کیا کہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے بھرپور تعاون کی وجہ سے ایران پاکستان ہیریٹیج ایکسچینج فیسٹیول، جو کہ اس سال پنجاب کی سب سے بڑی مشترکہ کاوش تھی،  ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوئی. معززین نے دونوں برادر ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط ثقافتی رشتوں کو استوار کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ثقافتی تبادلے کے حوالے مزید تقریبات، سیاحت اور عوام کے درمیان رابطوں کے اہم کردار میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا.
 
 
 
لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: