• Jul 8 2024 - 13:16
  • 76
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ہمیں امید ہے کہ مسعود پزشکیان کے دور میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، آصف علی زرداری

اسلام آباد - پاکستان کے صدر نے مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے دور میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستانی ایوان صدر کے پریس ڈپارٹمنٹ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میں آپ کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کے دور صدارت میں پاک ایران برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ایران کے منتخب صدر کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

مسعود بشیکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق  ایران کے الیکشن کمیشن  کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق، مسعود پزشکیان  ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

ایران کے اندر اور باہر تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے جانے والے  ووٹوں کی کل تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 157 ہے جس کی بنیاد پر مسعود پزشکیان کے ووٹوں کی تعداد 1کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار 403 اور سعید جلیلی کے ووٹوں کی تعداد 1کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ہے۔ 

جبکہ پولنگ کا ٹرن آوٹ ٪8 .49 رہا۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: