• May 13 2024 - 11:31
  • 43
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

کراچی میں غزہ کےساتھ یک جہتی کے لئے پاکستان کے طبی عملےکی ایمبولنس ریلی

راچی میں پاکستان کے طبی عملے نے غزہ سے یک جہتی کے زیرعنوان ایک عظیم الشان ایمبولنس ریلی نکالی۔

کراچی سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی اس ایمبولنس ریلی میں پاکستان کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈکس نے شرکت کی۔

اس ایمبولنس ریلی میں پاکستان کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس نے غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا، فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں نعرے لگائے۔

 غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی جانے والی اس ریلی میں بڑی تعداد میں خاتون ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈکس نے ایمبولنسوں کے ساتھ ہی موٹر بائیک پر بیٹھ کر بھی شرکت کی۔

 اس ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے اور مہاجر فلسطینیوں کو وطن واپسی کا حق دیئے جانے کے مطالبات اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔  

 اس ریلی سے فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم اور بعض ممتاز سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔

 مقررین نے مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی اور وحشیانہ جنگی  نیز انسانیت کے خلاف جرائم میں  اسرائیل کے ساتھ امریکا کے تعاون کی مذمت اور اقوام متحدہ کے منشور کی توہین پر اس ادارے سے  صیہونی نمائندے کو نکالے جانے کا مطالبہ کیا۔  

 فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ اسرائیل صیہونیت کے افکار پر استوار ایک جعلی حکومت ہے جو غیر قانونی طور پر سرزمین فلسطین پر قائم کی گئی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کو ہے اور صیہونی آبادکار جن ملکوں سے آکر وہاں غیر قانونی طور پر بسے ہیں وہاں واپس جائیں۔  

اس ریلی سے خطاب میں دیگر مقررین نے بھی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور ان جرائم میں امریکا کی مشارکت کی مذمت کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 مقررین نے اسی کے ساتھ ، حماس، جہاد اسلامی فلسطین، حزب اللہ لبنان اور انصاراللہ یمن سمیت فلسطین، لبنان، یمن اور عراق  کی سبھی استقامتی تنظیموں اور گروہوں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

  کراچی میں فلسطین کی حمایت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈکس نے یہ ایمبولنس ریلی ایسی حالت میں نکالی ہے کہ کل منگل 14 مئی کو یوم نکبہ ہے۔

  1948 میں اسی دن برطانیہ اور امریکا  کی حمایت سے غاصب صیہونیوں نے سرزمین فلسطین  پر زبردستی قبضہ کرکے اس سرزمین کے اصلی مالکین، فلسطینی عوام کو ان کے وطن اور آبائی زمینوں اور گھروں سے  بے دخل کردیا اور ناجائز صیہونی حکومت کی بنیاد رکھی

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: