پیغام آشنا کا ۹۳ واں شماره آن لاین ہوچکا ہے
اردو زبان کا علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ پیغام آشنا کا 93 واں شماره (علامہ اقبال نمبر) ثقافتی قونصلیت سفارت اسلامی جمهوریہ ایران اسلام آباد کی کاوشوں سے آن لاین شایع ہوچکا ہے۔

یہ سہ ماہی مجلہ ، حکومت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے ، اور دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے شائع کیا جاتا ہے۔
شماره ۹۳ کے مضامین مندرجہ ذیل ہیں:
- اقباؔل کا فارسی آمیز قولِ محال (ڈاکٹر نوید احمد گل)
- علامّہ محمد اقبال سے فارسی گو شعراے پاکستان کا اظہارِ عقیدت (ڈاکٹر مسرّت واجد/ ڈاکٹر عصمت درانی ؍ ڈاکٹر مصطفی حیدر زیدی)
- تشریح و توضیح خطبہ اول اقبال " علم اور مذہبی تجربہ" از ڈاکٹر جاوید اقبال (تجزیاتی مطالعہ) (ڈاکٹر محمد خرم یاسین / ڈاکٹر محمد ارشد اویسی)
- اقبال کی شعری ہمہ گیریت(ڈاکٹر قندیل بدر)
- تفہیمِ اقبال کے حوالہ سے دو خط (ڈاکٹر مصطفی زیدی)
- علامہ اقبال کا جوانوں کے نام پیغام و دعا (ڈاکٹر طیب نواز/ ڈاکٹر تحسین بی بی)
- "شکوہ " "جواب شکوہ "اور اسلامی نو آبادیات (ڈاکٹر رضوانہ نقوی)
- فروغِ اردو میں اقبال کی خدمات کا مختصر جائزہ (مصطفیٰ عباس/ ڈاکٹر ثمرہ ضمیر)
- اقبال کی نظم " مسجد قرطبہ " کا عروضی مطالعہ(ضیاءالرحمان/ جویریہ خان)
- فلسطین کی موجودہ صورت حال اور مسلم امہ(کلام اقبال کی روشنی میں) (بی بی تانیہ)
مجلہ کو ڈاونلوڈ کرنے کے لیے لنک فایل پر کلک کریں۔