• Nov 4 2024 - 06:10
  • 20
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پاکستانی عوام ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہیں

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا بیان اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ اس میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ صرف وزیراعظم یا حکومت ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام بھی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے اعلی رہنما لیاقت بلوچ نے ایران پر صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدام کی وجہ سے خطرے کی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔

مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب صہیونی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صہیونی حکومت کے اس جارحانہ اقدام سے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔ اسرائیل امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر اپنی ناجائز اصلیت کا اظہار کررہا ہے جس کی وجہ سے خطے میں جنگ پھیلتی جارہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور عالم اسلام کی قیادت کا مل بیٹھنا بہت ناگزیر ہوگیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا بیان اس لحاظ سے خوش آئند ہے کہ اس میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ صرف وزیراعظم یا حکومت ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام بھی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بعض اسلامی ممالک صہیونی حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے رہے تھے لیکن طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ کے بہادر عوام نے اس موقع پر استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان، ایران، سعودی عرب، مصر، اردن اور ترکی کی قیادت کو فوری طور پر اکٹھا ہونا چاہئے اور ایسی بنیاد تشکیل دینا چاہئے جو عالم اسلام کے اتحاد اور موقف کے لئے مفید بن سکے۔ اس اتحاد میں قطر کو بھی شامل کرنا چاہئے کیونکہ اس کا رول ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: