• Mar 28 2023 - 13:15
  • 161
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستانی اسپیکر کی نئے ایرانی سال کی مبارکباد

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے نئے سال ہجری شمسی (نوروز) کے آغاز کے موقع پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ پاکستان ہر حال میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

 راجہ پرویز اشرف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کو نوروز کی آمد پر مبارکباد پیش کی جو کہ بہار، تازگی کے موسم اور دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔

پاکستانی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام ایران کے ساتھ پڑوسی ہونے اور مضبوط اور دیرینہ تعلقات سے لطف اندوز ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم اور پارلیمنٹ نوروز کی خوشی میں اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شریک ہیں اور اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل حالات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران دو دوست اور برادر ملک ہیں جو خوشی اور غم میں ایک ساتھ ہیں اور ہم خطے اور دنیا میں ہمیشہ ایران کی حمایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: