• Jul 3 2023 - 13:09
  • 147
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتا ہے، آزادی اظہار اور احتجاج کے نام پر امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے اکسانے کے عمل کو کسی طرح بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سویڈن میں عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کرتا ہے، آزادی اظہار اور احتجاج کے نام پر امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے اکسانے کے عمل کو کسی طرح بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بین الاقوامی قانون تمام ریاستوں کو پابند کرتا ہےکہ وہ مذہبی منافرت کی حمایت کرنے والے ایسے کسی بھی عمل کی روک تھام کریں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بن سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں مغرب میں ہونے والے اس قسم کے اسلامو فوبیا کے واقعات ان قوانین پر سنگین سوال اٹھاتے ہیں جو نفرت پر مبنی کارروائیوں کی اجازت دیتے ہیں۔ مذکورہ واقعے پر پاکستان کے تحفظات سویڈن تک پہنچائے جا رہے ہیں، عالمی برادری اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف جذبات کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: