• Nov 24 2023 - 09:39
  • 83
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کاجائزہ لینےکے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ رکنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے۔

برکس برازیل، روس،؛ ایران، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور اس میں اس سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: