• Mar 5 2025 - 07:08
  • 25
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان میں ایرانی سفیر کا دارالعلوم حقانیہ کا دورہ، دہشت گرد حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی

اسلام آباد - پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دارالعلوم حقانیہ کی مسجد میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے، جس میں اس مذہبی مرکز کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت ہوگئی تھی، پاکستان میں ایرانی سفیر نے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا اور اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور ایرانی وفد نے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا اور اس کی مسجد میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بننے والے مذہبی مرکز کے سربراہ مولانا حامد الحق کے صاحبزادے مولانا عبدالحق ثانی حقانی سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان میں دارالعلوم حقانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

 

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: