• Apr 10 2025 - 12:43
  • 36
  • مطالعہ کی مدت : 5 minute(s)

نیوکلیئر ٹیکنالوجی؛ ایرانی ڈیجیٹل گیمز کے لئے ایک سنہری موقع

ایران میں تیار کیے گئے سینکڑوں گیم ٹائٹلز میں سے صرف چند ایک ایسے ہیں جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر جوہری ٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران میں 9 اپریل کو جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو کہ ملک کی سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کے اظہار کا ایک موقع ہے۔

 یہ دن ایرانی سائنسدانوں کی انتھک کوششوں کی علامت ہے جو نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی کو ملک کی ترقی کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس دن طب، صنعت اور جوہری توانائی کے شعبوں میں ملک کی نمایاں پیشرفت پر بات کی جاتی ہے، لیکن جوہری ٹیکنالوجی کی بے پناہ کامیابیوں کے باوجود ثقافت اور میڈیا بالخصوص ویڈیو گیمز کے شعبوں میں ان کامیابیوں کے درمیان فرق اب بھی واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔

 گیمز، سب سے موثر ثقافتی اور میڈیا ٹولز میں سے ایک کے طور پر، سائنسی کامیابیوں کو متعارف کرانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

 ویڈیو گیمز میں ان موضوعات کو شامل نہ کرنے سے، خاص طور پر ڈیجیٹل دور میں، جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں عام لوگوں کی سمجھ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ویڈیو گیم ڈویلپرز، ان کامیابیوں سے متعلق ایسا مواد تیار کریں جو نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے بلکہ اس شعبے میں عوامی بیداری میں بھی اضافہ ہو۔

آج، ویڈیو گیمز صرف تفریحی اوزار نہیں ہیں، بلکہ وہ تصورات، بیانیہ، اور یہاں تک کہ کلچرل ڈپلومیسی کا ایک طاقتور ذریعہ بن گئے ہیں۔ وہ ممالک جہاں جوہری ٹیکنالوجی ان کی سیاست اور معیشتوں میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے، اسے ڈیجیٹل مصنوعات کی تخلیق کے لئے کی بنیاد کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ 

 تاہم، ایران میں تیار کیے گئے سینکڑوں گیم ٹائٹلز میں سے صرف چند ایک ایسے ہیں جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر جوہری ٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہیں۔ یہ اس وقت ہے جب کہ اس طرح کا موضوع سائنسی نقطہ نظر سے اور قومی جہت  سے ایک پرکشش بیانیہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

قومی جوہری ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر ہم نے جائزہ لیا ہے کہ اس میدان میں ایرانی اور غیر ایرانی گیم ڈویلپرز کی کیا تخلیقات رہی ہیں۔

ان کوششوں میں سے ایک گیم "نیوکلیئر ایران" ہے جسے پارسی گیم کمپنی نے تیار کیا ہے، جس کا آخری اپ ڈیٹ ورژن 2015 میں سامنے آیا۔ 

 اس گیم کا لوگو چار ایرانی جوہری سائنسدانوں کی تصویر ہے جنہیں شہید کر دیا گیا جن ممیں مسعود علی محمدی، مجید شہریاری، داریوش رضائی نژاد، اور مصطفی احمدی روشن شامل ہیں۔ لیکنگیم کی کہانی ایران کے پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کے گرد گھومتی ہے۔

  کمپیوٹر گیم "تہران میں ایک واقعہ

یہ ایک اور گیم ہے جو 13 سال قبل ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کے وقت، سینٹر فار دی ڈویلپمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔ یہ کمپیوٹر گیم، ایران کے نیوکلیئر  سائنسدانوں کے قتل سے متعلق ہے، جسے تھرڈ پرسن ایکشن اسٹائل میں اورمزد پارسہ کمپنی نے 400 ملین تومان کے سرمائے کے ساتھ 2012 میں متعارف کرایا تھا جو 2014 میں مارکیٹ میں آئی۔ 

کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب گیم کا مرکزی کردار، میجر بہداد، جو کہ ایک سیل میں ہوش میں آتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں کئی ایرانی سائنسدانوں کو قتل کر دیا گیا ہے اور اب ان پر ہی الزام لگایا جا رہا ہے، لہذا اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے اس دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ دوسرے لفظوں میں اس گیم میں ایران کے ایٹمی شہداء کو مرکزی توجہ حاصل نہیں ہے۔

 راز روشن

راز روشن ایک اور گیم ہے جسے 2014 میں ڈیزائن کیا گیا تھا کہ شہید مصطفی احمدی روشن کے قتل کے مجرموں کو کیسے گرفتار کیا جائے، لیکن ایک محدود ریلیز کے علاوہ، یہ ملک کی عام مارکیٹ میں اپنا راستہ نہیں بنا سکی۔

آپریشنز

آپریشنز ایک اور گیم ہے جو بظاہر 2007 میں جوہری توانائی کی تھیم کے ساتھ پہلی ایرانی گیم کے طور پر جاری کی گئی تھی۔

 اسلامک اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشنز کی یونین کے تعاون سے ڈریمرز ٹیم کے ذریعے تیار کردہ گیم ڈاکٹر سعید کوشا اور ان کی اہلیہ مریم کے بارے میں ایک 3D گیم ہے، جو دو ایرانی ایٹمی سائنسدان ہیں، جنہیں امریکی قابض افواج کربلا کے سفر پر پکڑ کر کسی نامعلوم مقام پر پہنچا دیتی ہیں۔

 ایران کی سپیشل انٹیلی جنس کے کمانڈر اور دفاع مقدس میں ڈاکٹر کوشا کے والد کے ساتھی بہمن ناصری کو ڈاکٹر کوشا اور ان کی اہلیہ کو قابضین سے چھڑانے کا کام سونپا گیا ہے اور وہ اپنی جنگی کارروائی کا آغاز کرتے ہیں۔

 بہمن نیوکلیئر انرجی آرگنائزیشن کے ایک ماہر شاپور فرمان فارما کے کیس کی پیروی کرنے کے انچارج بھی افسر ہیں جو جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے تنظیم کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔  وہ قیمتی جوہری معلومات بیرون ملک منتقل کرتا ہے۔ شاپور کا تعاقب کرتے ہوئے، بہمن کو پتہ چلتا ہے کہ اس نے امریکی افواج کو سعید اور مریم کی ایران سے روانگی کی اطلاع دی ہے، اور یہ کہ وہ جیکسن نامی شخص کی سربراہی میں ایرانی سرزمین پر ایک امریکی فوجی آپریشن کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ بہمن نے جیکسن کو گرفتار کیا اور اس سے قیمتی معلومات حاصل کیں۔ 

آرمیتا" کے لئے ایک پلے بک 

 "ارمیتا" ایٹمی سائنسدان شہید داریوش رضائی نژاد کی بیٹی ہیں۔

کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب شہید رضائی نژاد کی بیٹی ارمیتا تنہائی کی حالت میں سو جاتی ہے اور اپنے شہید والد کی عدم موجودگی پر آزردہ خاطر ہے۔ اچانک خواب میں وہ ایک خوبصورت ماحول میں داخل ہوتی ہے اور اپنے شہید والد کو تلاش کرتی ہے اور کھیل کے عمل کی صورت میں پہیلیاں حل کرنے کے بعد وہ سفر کے اختتام پر اپنے والد سے ملنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ 

ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کے دن کی مناسبت سے اس کی ثقافتی اور سائنسی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگلی نسل کے لئے ڈیجیٹل گیمز کے کردار اور اثرات پر گہری نظر ڈالنا ضروری ہے۔ یہ گیمز نہ صرف سائنسی تصورات کو سیکھنے میں مدد دے سکتی ہیں بلکہ سماجی بیداری اور قومی جذبے پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: