• Oct 28 2024 - 05:18
  • 25
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا اہم بیان جاری؛

صہیونی طیاروں کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ملکی دفاعی سسٹم نے صہیونی طیاروں کو سرحدی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اور متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔

ایرانی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی دفاعی سسٹم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے صہیونی طیاروں کو ایرانی فضاؤں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی طیاروں نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے علی الصبح عراق میں دہشت گرد امریکی فورسز کے زیراستعمال فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اور دور سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے چھوٹے میزائل فائر کئے جو ایرانی میزائلوں سے پانچ گنا چھوٹا وار ہیڈ کے حامل تھے۔ یہ میزائل ایلام، خوزستان اور تہران کی طرف فائر کئے گئے اور ملکی دفاعی نظام کی بروقت کاروائی کی وجہ سے راستے میں بڑی تعداد کو تباہ کیا گیا اور بہت کم نقصان ہوا۔ محدود پیمانے پر ریڈار آلات کو نقصان پہنچا جس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور ناجائز اقدام کے بعد ملکی دفاعی نظام نے بڑی تعداد میں میزائلوں کو تباہ کردیا اور دشمن کے طیاروں کو ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک لیا۔

مسلح افواج کے مرکز اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جواب دینے کا قانونی اور جائز حق رکھتا ہے اور لبنان اور غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے جنگ بندی پر تاکید کرتا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد پرور اور جنایت کار حکومت صہیونی حکومت کے اقدامات میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے جن کا مقصد خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ امریکہ کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے اور غزہ اور لبنان کے عوام کا قتل عام روکنے کے لئے صہیونی حکومت کو لگام دے اور اپنے حامیوں کو صہیونی حکومت کی وجہ سے وجود میں آنے والے دلدل میں مزید نہ پھنسائے۔

مسلح افواج نے ایرانی عوام، میڈیا اور مبصرین سے اپیل کی ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور ملکی رسمی میڈیا کے ذریعے خبریں حاصل کریں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: