• Aug 27 2024 - 08:17
  • 87
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

شیراز میں پاکستانی زائروں کی بس کو حادثہ ، تفصیلات

شیراز - شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر نے اتوار کی شام پاکستانی زائروں کی بس کے حادثے کے سلسلے میں تفصیلات بتائی ہے۔

مہرداد شریفی نے پیر کے روز صحافیوں  کو بتایا کہ  پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 41  ہے اور اسپتال میں تمام سہولتوں اور وسائل موجود ہ یں اس لئے زخمیوں کو شیراز لے جانے کی ضرورت نہیں ہے اور نی ریز  اور استہبان کے اسپتالوں میں ان کا اچھی طرح سے علاج جاری ہے۔

انہوں نے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی  اور بس کے 51 مسافروں میں سے ڈرائیور،  اس کا شاگرد اور ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ باقی 48 مسافروں میں سے 41 زخمی ہوئے ہیں اور 16  زخمیوں کو استہبان بھیج دیا گیا، اور  سولہ زخمیوں میں سے  5  تشویش ناک صورت حال کی وجہ سے فسا منتقل کیا گیا اور دیگر 11 زخمیوں کو استہبان کے اسپتال میں داخل کیا گیا اور ان کی حالت اطمینان بخش ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ 32 افراد کو نی ریز اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور  ان 32 افراد میں سے 14 اسپتال میں داخل ہیں، 8 افراد  کو معمولی سے علاج کی ضرورت تھی اور طبی  لحاظ سے  انہیں اسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہیں لیکن اب وہ اپنے ملک روانگی انتظار کر رہے ہیں۔

 شریفی کے مطابق، 10 افراد کی حالت بہتر ہے اور انہیں  کسی طرح کے علاج کی ضرورت نہیں ہے، اور ان 10 افراد نی ریز اور استہبان کے اسپتالوں میں فی الحال  رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: