• May 20 2024 - 11:40
  • 89
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

زرداری: آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران، پاکستان اور عالم اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے

اسلام آباد – پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ یہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور پورے عالم اسلامی کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

 ارنا نے پاکستان کے ایوان صدر کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ انہیں ہیلی  کاپٹر کے سانحے میں صدرایران سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

 صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے  پیغام میں شہید سید ابراہیم رئیسی، شہید حسین امیر عبداللہیان اور دیگر شہدا کے لواحقین کو اس سانحے پر تعزیت پیش کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری  نے شہید سید ابراہیم رئیسی کو وحدت اسلامی کا حامی قرار دیتے ہوئے امت اسلامیہ کے لئے ان  کی عظیم خدمات کی قدردانی کی ہے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ اس سانحے میں عالم اسلام نے اپنے ایک ایسے رہنما کو کھودیا جس نے ہمیشہ مسلمانوں کی امنگوں کو مد نظر رکھا اور عالمی سطح پر پوری امت اسلامیہ بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے عوام کے رنج و الم کا احساس کیا۔

 پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان اپنے ایک عظیم دوست کی شہادت پر سوگوار ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہم پاکستان میں ان کے میزبان تھے اور ان کے ساتھ گفتگو میں ہم نے انہیں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ روابط  کی تقویت کا مشتاق پایا اور پاکستان کی نگاہ میں ان کا مرتبہ بہت بلند تھا۔  

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ رئیسی نے، جس منصب پر بھی رہے، چاہے وہ ملک کی صدارت ہو یا روضہ امام رضا علیہ السلام کے خادم کا منصب ہو، خدمت کی ہے۔

 صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آیت اللہ رئیسی، ایران، پاکستان اورپورے عالم اسلام میں، علاقائی اور اسلامی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ اور تقویت کے لئے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ 

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: