• May 28 2024 - 13:29
  • 90
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

رہبر انقلاب اسلامی کا عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عظیم مجاہد حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ،  لبنانی مزاحمت کے قائد

السلام علیکم

اپنی پیاری والدہ کی وفات پر دلی تعزیت قبول کیجیے۔ مرحومہ کی شان میں اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کا ستون ان کی پاک گود میں پروان چڑھا۔ اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ پر مصروف عمل آپ کے ساتھیوں پر۔

سید علی خامنہ ای

27 مئی 2024

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: