ثقافتی قونصلیٹِ ایران اسلام آباد فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے: ایران کے دلکش صوبے آذربایجانِ شرقی پر ایک خوبصورت تعارفی ویڈیو
ثقافتی قونصلیٹِ ایران اسلام آباد فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے: ایران کے دلکش صوبے آذربایجانِ شرقی پر ایک خوبصورت تعارفی ویڈیو! یہ خطہ شمال مغربی ایران میں واقع ہے، جس کا دارالحکومت تبریز ہے
 
                  ثقافتی قونصلیٹِ ایران اسلام آباد فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے: ایران کے دلکش صوبے آذربایجانِ شرقی پر ایک خوبصورت تعارفی ویڈیو!
یہ خطہ شمال مغربی ایران میں واقع ہے، جس کا دارالحکومت تبریز ہے — ایک تاریخی، علمی اور صنعتی شہر جو صدیوں سے ایرانی تہذیب، شاعری، قالین بافی، اور فنِ خطاطی کا مرکز رہا ہے۔ آذربایجانِ شرقی اپنے حسین پہاڑوں، گرم چشموں، قدیمی بازاروں، اور تاریخی عمارتوں جیسے ارگِ تبریز، مسجد کبود، و عمارتِ ایل گلی کے لیے مشہور ہے۔ یہ علاقہ ایران کے اُن حصّوں میں سے ہے جہاں ثقافت، تاریخ، مذہب اور قدرتی حسن ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو کر مسافروں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
ہم تمام دوستوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اس ویڈیو کو دیکھیں اور ایران کے اس دلکش خطے کی سیر کا لطف اٹھائیں۔
 
            
اپنا تبصرہ لکھیں.