• Mar 28 2024 - 12:10
  • 58
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمهوریہ ایران کی جانب سے اسلام آباد میں قرآن کریم کے نادر نسخوں کی تین روزہ نمائش

ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد، مرکز تحقیقات ایران پاکستان اور صفا گولڈ مال کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران ،اسلام آباد کے زیراہتمام اسلام آباد میں قرآن پاک کے نادر نسخوں کی تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز ،ایرانی کلچرل قونصلر مجید مشکی ،پیر سلطان عظمت قادری سجادہ نشین دربار ہ عالیہ سلطان باہو نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے اسلام میں قرآن پاک کے قدیم اورنایاب قلمی نسخوں کی نمائش پر ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران مجید مشکی اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی کلچرل قونصلیٹ میں ہزاروں سال پرانے قرآنی نسخوں کی حفاظت کا قابل ستائش اہتمام کیا ہوا ہے وہاں ان کو ہر سال ماہ مبارک رمضان اوردیگر مناسبت سے وفاقی دارلحکومت کے مختلف مقامات اورتعلیمی اداروں میں نمائش کیلئے رکھ کر اہل ایمان کی روح کو فرحت بہم پہنچانے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جو کہ لائق تحسین اورقابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ ایران اسلامی ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ برسوں کا تعلق ہے اوراس تعلق کو استوار کرنے کیلئے اس طرح کی نمائش اورتقریبات کا کردار نمایاں ہیں ۔

تقریب کے میزبان کلچرل قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران مجید مشکی نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں قرآن کریم کے 500 سے لیکر ایک ہزار سال تک کے پرانے قرآنی قلمی نسخے رکھے گئے ہیں جو کہ ترکی ،ایرانی اور عربی رسم الخط میں سونے، چاندی اور قیمتی پتهروں کے پانی سے لکھے گئے قرآنی نسخے ہیں ۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: