• Jan 10 2024 - 10:41
  • 75
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے ہیں، پاکستانی بحریہ کا اعلان

پاکستان کی بحریہ نے اپنے بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کرنے کی اطلاع دی ہے۔

پاکستانی بحریہ کے رابطہ عامہ  کے مطابق حالیہ دنوں میں تجارتی بحری جہازوں اور بین الاقوامی جہاز رانی کے سلسلے میں رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر اپنے کچھ جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

پاکستانی بحریہ نے کہا ہے کہ  تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاری ہے،  پاکستان کی  بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

 پاکستان کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کے لئے پٹرولنگ کرتے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خلیج عدن میں اپنا ایک جنگی جہاز تعینات کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی تجارتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

خلیج عدن میں پاکستانی جنگی بحری جہاز کی تعیناتی کے کچھ ہفتوں بعد پاکستان کے ایک عہدیدار نے بحیرہ احمر یا خلیج عدن میں کسی بھی بین الاقوامی مشترکہ آپریشن میں شرکت کی خبروں کی تردید کی تھی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: