• Jan 9 2025 - 10:57
  • 56
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایک ہزار ڈرون طیارے ایرانی مسلح افواج کے بیڑے میں شامل

آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ہزار ڈرون طیارے ایرانی مسلح افواج کے فضائی بیڑے میں شامل ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج اپنے ڈرون طیاروں کے بیڑے میں اضافہ کررہی ہیں۔

وزارت دفاع کے تعاون سے تیار ہونے والے مزید ایک ہزار ڈرون طیارے فضائی بیڑے میں شامل ہوں گے۔

ان دنوں میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اور آرمی کی مشقیں جاری ہیں جس میں فضائیہ، بحریہ اور زمینی افواج کے مختلف یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔

دفاعی مشقیں ایران کے مختلف صوبوں میں ہورہے ہیں جس میں دشمن کے حملوں کے دفاع اور دشمن پر حملے کی مشقیں کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: