• Jul 1 2024 - 09:17
  • 83
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایرانی فوجی وفد کراچی میں/ پاکستان میری ٹائم یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد- ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک فوجی وفد نے امام خمینی یونیورسٹی آف میری ٹائم کے وی سی کی سربراہی میں کراچی کا دورہ کیا ہے۔

اس دورے میں ایرانی وفد نے پاکستان میری ٹائم یونیورسٹی کے طلباء کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور باہمی تعاون کی تازہ صورت حال  پر  پاکستانی فریق کے ساتھ بات چیت کی۔

رہبر نیول  اکادمی کے طلباء کی گریجویشن تقریب  ہفتے کے روز  ساحلی  شہر کراچی میں پاکستان  بحریہ کے کمانڈر اور متعدد ممالک بالخصوص ایران کے وفود کی موجودگی میں منعقد ہوئی .

دو طرفہ تعلیمی تعلقات  کے تناظر  اور پاکستان نیول اکادمی کی باضابطہ دعوت کے مطابق امام خمینی یونیورسٹی آف میری ٹائم  کے وی،  سیکنڈ ایڈمرل ابو طالب مطلبی اور وفد نے یونیورسٹی کے طلباء کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

 اس تقریب میں پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی کرنل محمد شہابی بھی موجود تھے۔

پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نوید اشرف کی موجودگی میں ہفتے کے روز ہونے والی اس تقریب کے موقع پر، امام خمینی یونیورسٹی آف میرین سائنسز کے وی سی  اور پاکستان بحریہ کے کمانڈر کے درمیان ایک مختصر دوستانہ گفتگو بھی  ہوئی ،بحری تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

امیر مطلبی  اور وفد کے ارکان کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل  کے دفتر بھی گئے جہاں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعاون کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: