• Nov 15 2023 - 09:08
  • 153
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایرانی صدر کی مشیر برائے خواتین و خاندانی امور: غزہ کی طالبات کو ایران میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی جائے گی

ایران کے صدر کی مشیر برائے خواتین اور خاندانی امور نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی طالبات کو ایران میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صدر کی مشیر برائے خواتین اور خاندانی امور انسیہ خزعلی نے بوعلی یونیورسٹی کے زیراہتمام پہلی "انٹرنیشنل ایرانی خواتین، تمدن کی معمار" کے نام سے ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ غیر ملکی طالبات کو ثقافتی سفیر کے طور ایرانی یونیورسٹیز میں داخلہ دینا ایرانی ثقافت کو دوسرے ممالک میں منتقل کرنے میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا دعویٰ کرنے والوں کے خلاف کوئی عملی اقدام، روک ٹوک، پابندیاں نہ ہونا انسانیت کے لیے باعث افسوس ہے۔

انہوں نے ہمدان کی بوعلی سینا یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں غزہ کی 3 طالبات کو ہمدان کی بوعلی سینا یونیورسٹی میں اسکالرشپ سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ نے ثابت قدم رہنے کو اور اپنا وقار برقرار رکھنے کوترجیح دی، یہاں تک کہ مرنے کو بھی، یہ ایک ایسا سبق ہے جو امام حسین علیہ السلام نے تاریخ کے لیے چھوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی خواتین دنیا کی تاریخ کی سب سے زیادہ صبر کرنے والی اور مزاحمت کرنے والی خواتین میں سے ہیں، جو بہادری سے اپنے بچوں کو مزاحمت اور مزاحمت کے محاذ پر بھیجتی ہیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: