پاکستانی زائرین
ایران میں پاکستانی زائرین کے بس حادثے پر ثقافتی قونصلر سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کا پیغام تعزیت
ثقافتی قونصلر اسلامی جمهوریہ ایران اسلام آباد جناب مجید مشکی نے پاکستانی زائرین کے بس حادثے پر اپنا پیغام تسلیت پیش کیا۔
ہمیں یہ جان کر شدید دکھ ہوا کہ حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کے زائرین کا ایک قافلہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا اور اس حادثے میں کچھ لوگوں نے لقاء اللہ کو لبیک کہا۔
پاکستان کی حکومت اور معزز قوم بالخصوص اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے، ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں اپنے آقا حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
یزد کے تمام حکام بالخصوص طبی عمله زخمی افراد کے علاج و معالجہ کی بھرپور کوشش میں مصروف ہیں۔ امید ہے بہت جلد یہ پیارے مکمل صحت و سلامتی کیساتھ اپنے وطن عزیز پاکستان واپس پہنچیں گے۔
شریک غم
مجید مشکی
21 اگست 2024
اپنا تبصرہ لکھیں.