• Apr 17 2025 - 12:23
  • 32
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، حالیہ دہشت گردی واقعے پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیر اعظم نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صوبہ سیستان و بلوچستان میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے  پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صوبہ سیستان و بلوچستان میں رونما ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے مذکورہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس جرم کے مرتکب عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس واقعے  کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا۔

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مسقط مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں ایران کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈا نے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کے لیے مطلوبہ نتائج کا باعث بنیں گے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: