• Sep 12 2025 - 17:21
  • 16
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

1948 سے آج تک فلسطین مسلسل قربانیوں کی سرزمین ہے

1948 سے آج تک فلسطین مسلسل قربانیوں کی سرزمین ہے۔ لاکھوں لوگ گھروں سے بےدخل ہوئے، بستیاں ملبے میں بدل دی گئیں اور غزہ کے بچے، عورتیں اور بزرگ محاصرے میں قید کر دیے گئے

1948 سے آج تک فلسطین مسلسل قربانیوں کی سرزمین ہے

1948 سے آج تک فلسطین مسلسل قربانیوں کی سرزمین ہے۔ لاکھوں لوگ گھروں سے بےدخل ہوئے، بستیاں ملبے میں بدل دی گئیں اور غزہ کے بچے، عورتیں اور بزرگ محاصرے میں قید کر دیے گئے۔ لیکن اُن کا حوصلہ آج بھی زندہ ہے۔

اب دنیا کے باضمیر لوگ اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ "عالمی صمود بحری قافلہ" انسانیت کی نئی آواز ہے۔ ۴ ستمبر ۲۰۲۵ کو تیونس سے یہ قافلہ غزہ کے لیے روانہ ہوا، جس میں ڈاکٹرز، رضاکار، عام شہری اور مختلف ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ اس قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر اور جماعتِ اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان بھی شریک ہیں، جو دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔

قافلے کے شرکاء نے اعلان کیا: "ہم موت سے نہیں ڈرتے، اگر بدترین انجام موت ہے تو ہمیں قبول ہے، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"

یہ صرف فلسطین کی جنگ نہیں، یہ انسانیت کی جنگ ہے۔ آئیے آواز اٹھائیں اور ان محصور انسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: