شہدائے خدمت شهید صدر ابراهیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللهیان اور ان کے رفقا کی تعزیتی تقریب
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی رات شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا جس میں کہا گیا ہے شہید آیت اللہ سید ابرائیم رئیسی کی ڈپلومیسی نے اسلامی انقلاب میں نئی روح پھونک دی اور ان کے محکم موقف کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ علاقے اور دنیا کی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔
منگل کی رات اسلام آباد میں سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اور ثقافتی قونصلیٹ اسلام آباد کی میزبانی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا ۔
اس جلسے میں پاکستان کےاہم مذہبی وسیاسی عمائدین، اراکین پارلیمان کی ایک جماعت ، دیگر ملکوں کے سفارتکار اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان اور عوام کے مختلف طبقات سے ان کی ملاقاتوں کی کلپس دکھائی گئیں ۔
اس جلسے سے خطاب میں کہا گیا ہے شہید آیت اللہ سید ابرائیم رئیسی کی ڈپلومیسی نے اسلامی انقلاب میں نئی روح پھونک دی اور ان کے محکم موقف کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ علاقے اور دنیا کی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔