• Jun 17 2025 - 14:37
  • 32
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایران کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی حمایت

واحد ملک جو ایران کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے، وہ پاکستان ہے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم سے لے کر وزیرِ دفاع تک، پارلیمنٹ اور سینیٹ میں ایران کی مکمل حمایت کی گئی، اور بین الاقوامی محافل میں بھی پاکستان نے ایران کا ساتھ دیا۔ اسی طرح پاکستانی عوام نے بھی سڑکوں پر نکل کر ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ البتہ، ان خبروں کے درمیان کچھ ایسی خبریں بھی منظرِ عام پر آئیں جو پاکستان کی طرف سے تصدیق شدہ نہیں تھیں۔ ان میں ایک خبر پاکستان کی طرف سے ایران کو میزائل فراہم کرنے کی تھی، جس کی تردید کر دی گئی۔ گزشتہ رات یہ بات بھی کہی گئی کہ اگر اسرائیل نے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو پاکستان ایران کا ساتھ دیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرے گا— یہ خبر بھی مسترد کر دی گئی۔ البتہ پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ واضح کیا کہ ایران نے تاحال ہم سے کسی قسم کی مدد کی درخواست نہیں کی، لیکن اگر وہ مدد مانگیں گے تو ہم ضرور تعاون کریں گے اور ان کی مدد کریں گے۔ مجموعی طور پر، پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کی حمایت کر رہے ہیں، اور ہم دعا گو ہیں کہ یہ معاملہ جلد از جلد بخیر و خوبی ختم ہو، اور ایران اس جنگ میں کامیاب و سربلند ہو کر

ایران کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی حمایت
اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: