• Jan 10 2024 - 09:47
  • 95
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی کی مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی دینی اور فلاحی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شیخ محسن نجفی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا اوران کی کی دینی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے آیت اللہ شیخ محسن نجفی کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور ان کےدرجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: