• Aug 16 2024 - 12:07
  • 44
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

میرجاوہ بارڈر ٹرمینل سے 7 ہزار سے زائد پاکستانی ایران میں داخل

زاہدان - سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 7,376 پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی ٹرمینل کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔

جمعرات کے روز، ایوب کرد نے  ارنا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگلے چند دنوں میں ہم پاکستانی  زا‏ئروں  کی آمد میں اضافہ دیکھیں گے اور اس سلسلے میں، تمام  شعبے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: کل 7,376 زائرین میں سے 5,603 مسافر 121 پاکستانی بسوں میں سوار تھے اور 1,773 پیدل تھے۔

انہون نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیستان و بلوچستان میں اربعین زائرین کے لیے تمام  شاہراہوں پر سہولیات دستیاب ہیں،  واضح کیا:  ویٹنگ روم، گرمی دور کرنے کے وسائل، آئس بینکوں کی تعداد میں اضافہ، سائبان اور گرموں سے تحفظ کے وسائل پر خاص توجہ دی گئی ہے کیونکہ درجہ حرارت 50 تک پہنچ چکا ہے۔

 سیستان و بلوچستان کے  سڑک اورنقل و حمل کے ڈائریکٹر نے کہا: ہم حسینی زائرین کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور ابو عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین  کے لئے   سہولتوں کی فراہمی  کو یقینی بنا چاہتے ہیں اور یہ کام ہم بہترین طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔

سیستان و بلوچستان اربعین حسینی  کے وقت غیر ایرانی زائرین کے لیے میرجاویہ اور رمدان کی دو سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لیے  مرکزی گزر گاہ ہے جہاں  سے ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں غیر ملکی زائرین  کی بہت بڑی تعداد ملک میں داخل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس علاقے میں زائروں کو دی جانے والی سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: