• Jul 9 2024 - 13:14
  • 45
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

لائیڈن میں عالمی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی، ایران اسلامی ممالک میں سرفہرست

شیراز - Islamic World Science and Technology Citation and Monitoring Institute (ISC) کے سربراہ نے کہا ہے کہ لائیڈن رینکنگ سسٹم نے 2024 میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے نتائج شائع کیے ہیں جس کے مطابق اسلامی ممالک میں ایران سرفہرست ہے۔

سید احمد فاضل زادہ نے بتایا کہ ایران کی 46 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

Islamic World Science and Technology Citation and Monitoring Institute (ISC) کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی مندرجہ ذیل 10 یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں:

  • تہران یونیورسٹی
  • تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
  •  تربیت مدرس یونیورسٹی
  •  ایران یونیورسٹی آف علم وصنعت
  •  امیرکبیر انڈسٹریل یونیورسٹی
  •  شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
  •  یونیورسٹی آف صنعتی شریف
  • تبریز یونیورسٹی
  • فردوسی یونیورسٹی آف مشہد
  • شیراز یونیورسٹی

فاضل زادہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اسلامی ممالک کی 145 یونیورسٹیاں اس درجہ بندی میں تھیں جبکہ اس سال 164 یونیورسٹیاں لائیڈن 2024 کی درجہ بندی میں موجود ہیں اور ان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 46 یونیورسٹیاں پہلے نمبر پر ہیں۔

ایران کے بعد ترکی اور سعودی عرب بالترتیب 40 اور 16 یونیورسٹیوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: