"عالمی صلح و امنیت میں ادیان الہی کا کردار" کانفرنس کاانعقاد

  • تاریخ شروع : Dec 31 2021
  • تاریخ اختتام : Dec 31 2021
  • مقام : خانہ فرہنگ ایران پشاور

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دنوں میں پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون اور ڈایوسیس آف پشاور-چرچ آف پاکستان کی شراکت سے "عالمی صلح و امنیت میں ادیان الہی کا کردار" کے عنوان سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دنوں میں پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون اور ڈایوسیس آف پشاور-چرچ آف پاکستان کی شراکت سے "عالمی صلح و امنیت میں ادیان الہی کا کردار" کے عنوان سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جناب حمید رضا قمی، قونصل جنرل ایران پشاور، جناب مہران اسکندریان، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور، جناب قاری روح اللہ مدنی، سابق صوبائی وزیر مذہبی امور،مولانا عابد حسین شاکری، مولانا محمد شعیب، علامہ مقصود احمد سلفی، بشپ ہمفری سرفراز پیٹر ڈایوسیس آف پشاور-چرچ آف پاکستان، بشپ ارنسٹ جیکب، اینگلیکن ارتھوڈکس چرچ آف پاکستان ، پادری شہرزاد مراد، جناب اگسٹن جیکب کریسچن کمیونٹی لیڈر، جناب ہارون سربدیال اورڈاکٹر صاحب سنگھ، سیکھ کمیونٹی لیڈر اور ہر مذہب کے معززین نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی چند آیات، بائبل اور دیگر مذہبی کتابوں کی تلاوت سے ہوا۔
مقررین نے ادیان کے باہمی اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا: پاکستان میں تمام ادیان کے پیروکار باہم ، اتحاد، برادری اور دوستی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔ تمام ادیان چاہے وہ ابراہیمی ہو یا غیر ابراہیمی صلح اور امن کا درس دیتے ہیں۔ تشدد اور خونریزی کا کسی دین سے کوئی بھی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی بھی دین کی مقدس کتاب اس کی تعلیم دیتی ہے۔
مقررین نے اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خانہ فرہنگ ایران نے یہاں کے باسیوں میں اتحاد اور یکجہتی کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا ہے اور لوگوں کو صلح و امن کا درس دیتے ہوئے معاشرے میں اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کےلئے کوششیں کی ہیں۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: