ھفتہ دفاع مقدس
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کی مناسبت سے آج دفاع مقدس کے کمانڈروں اور جانبازوں سے ملاقات میں فرمایا کہ دفاع مقدس کے حقائق کو دنیا والوں اور نئی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کوئی اچانک حملہ نہیں تھا بلکہ صدام کی پشت پر عالمی سامراج تھا
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ میں ایران کے مقابلے میں عالمی سامراج تھا جو صدام کی ہر طرح سے مدد کررہا تھا
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اینے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کی مناسبت سے آج دفاع مقدس کے کمانڈروں اور جانبازوں سے ملاقات میں فرمایا کہ دفاع مقدس کے حقائق کو دنیا والوں اور نئی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کوئی اچانک حملہ نہیں تھا بلکہ صدام کی پشت پر عالمی سامراج تھا ۔
آپ نے فرمایا کہ ایران کے انقلابی اور اسلامی نظام پر سامراجی حکومتوں کا حملہ غیر فطری نہیں تھا کیونکہ یہ حکومتیں ایران کے اسلامی انقلاب سے سخت چراغ پا تھیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سامراجی طاقتیں سمجھ رہی تھیں کہ یہ انقلاب صرف سامراجی طاقتوں کی ایک وقتی سیاسی شکست نہیں ہے بلکہ اسلامی انقلاب تسلط پسندانہ نظام کے لئے ایک بڑا خطرہ تھا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اینے فرمایا کہ امریکی حکام کے لئے یہ بات ناقابل برداشت تھی کہ ایران کے عوام اس دور کی امریکا جیسی بڑی طاقت سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اسی لئے امریکا نے ایرانی عوام سے انتقام لینے کی ٹھان لی اور اس نے طبس کے ناکام ہوائی حملے کے ذریعے کودتا کرانے اور ایران کے اندر اقوام کو اکسانے جیسے اقدامات کئے لیکن جب اس کو کوئی نتیجہ نہیں ملا تو اس نے صدام کے ذریعے جنگ مسلط کرادی لیکن ایران کے عوام نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سبھی منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور آج سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ایرانی عوام پوری قوت کے ساتھ ڈٹےہوئے ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج ایران دفاعی میدان میں اس قدر توانا ہوگیا ہے کہ دشمن بھی جانتا ہے کہ ایران کو آنکھیں نہیں دکھائی جاسکتیں۔
اپنا تبصرہ لکھیں.