کرمان میں شہید سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دہشت گردانہ کارروائی
کرمان میں شہید سلیمانی کی برسی کی تقریب میں دہشت گردانہ کارروائی دراصل شہید سلیمانی سے دشمن کو لاحق خوف کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
دشمن شہید قاسم سلیمانی کے افکار سے اتنا خوفزدہ ہیں کہ ان کے مزار پر عوام کا ہجوم برداشت نہ کرسکے لیکن انہیں کیا پتہ کہ شہادت ہمیں ورثے میں ملی ہے اورشہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔
تاریخ گواہ ہے کہ دشمن نے ہمیشہ بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ اورنہتے لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے، کرمان میں بے گناہ لوگوں پر حملہ اسی کی ایک کڑی اوردشمن کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک، شہداء کے بلندی درجات اورزخمیوں کی شفایابی کے لئے دعاگوہے ۔