• Jan 4 2024 - 13:06
  • 57
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

کرمان میں دہشت گردی کے سانحے پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام:

اس دہشت گردانہ واقعے کا سخت جواب دیا جائے گا

شہر کرمان میں شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا کے راستے میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید سلیمانی کے متعدد عقیدتمندوں کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ‌ اینے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
         

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملت ایران کے جرائم پیشہ اور شر پسند دشمنوں نے پھر المیہ رقم کیا اور کرمان میں شہیدوں کے مزار کی عطر انگیز فضا میں عزیز عوام کی ایک بڑی تعداد کو شہید کر دیا۔ 
ملت ایران سوگ میں ڈوب گئی اور بہت سے خاندان اپنے عزیزوں اور جگر گوشوں کے غم میں مبتلا ہو گئے۔ سنگ دل مجرم، عوام کا اپنے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کا عشق و شوق برداشت نہ کر پائے۔ وہ یاد رکھیں کہ سلیمانی کی روشن راہ کے سپاہی بھی ان کی پستی اور جرائم کو برداشت نہیں کریں گے۔ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہاتھ ہوں یا وہ فاسد اور شر انگیز دماغ ہوں جنہوں نے ان عناصر کی اس گمراہی کی جانب دھکیلا، وہ اسی وقت سے منصفانہ سرکوبی اور سزا کی یقینی آماجگاہ بنیں گے۔ وہ یاد رکھیں کہ اس طرح کے المئے انجام دینے پر انہیں ان شاء اللہ بڑے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شامل اور ان کے ہمراہ ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے صبر و تسلی کی دعا کرتا ہوں۔ شہیدوں کی پاکیزہ روح ان شاء اللہ خاتون دو عالم اور شہیدوں کی ماں حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مہمان قرار پائے۔ اس سانحے کے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور درگاہ خداوندی میں ان کی شفایابی کا طالب ہوں۔ 
سید علی خامنہ ای
3 جنوری 2024

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: