رہبر معظم انقلاب کی جانب سے شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا اللہ و انا الیہ راجعون
محترم عالم دین اور خدمت گذار، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محسن علی نجفی مرحوم طاب ثراہ کی وفات کی خبر سن کر افسوس اور صدمہ ہوا۔
میں پاکستان کے علمائے کرام اور مدارس، ان کے اہل خانہ اور دوستوں بالخصوص بلتستان کے معززین اہل تشیع کو اس محترم عالم کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدائے شکور سے ان کی مغفرت واسعہ اور بلندی درجات نیز پسماندگان محترم کیلئے صبر و اجر کا طلبگار ہوں
والسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
سید علی خامنہ ای
10جنوری 2024