• Mar 24 2022 - 16:16
  • 129
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

خانہ فرہنگ راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن نوروز کا انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت

راولپنڈی ( ۲۵ مارچ۲۰۲۲) پاکستان میں بہار کے آمد کو جشن بہاراں کی صورت میں مناتے ہیں جو نوروز کے ایام میں ہی یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ فرامرز رحمان زاد نے خانہ فرھنگ کے زیر اہتمام جشن نوروز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

نوروز  فرامرز رحمان زاد

راولپنڈی (  ۲۵ مارچ۲۰۲۲) پاکستان میں بہار کے آمد کو جشن بہاراں کی صورت میں مناتے ہیں جو نوروز کے ایام میں ہی یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ فرامرز رحمان زاد نے خانہ فرھنگ کے زیر اہتمام جشن نوروز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مناسبت دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملادیتا ہے۔  یقیناً بہت سے ثقافتی معاملات ہیں جو ایران اور پاکستان کے لوگوں کو جوڑتے ہیں جسے ہم انہیں مشترکہ ثقافتی جڑیں کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے بہت سے اشتراکات ہیں۔    سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، سید امجد نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی ہمہ گیر اور مثالی ہے ۔ ایران ہمارا پڑوسی اور اسلامی ملک ہے ۔ پاکستان اور ایران کی دوستی مثالی ہے اور  انشاء اللہ یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔انھوں نے نوروز کو ایران اور گلگت بلتستان کا مشترکہ ورثہ قرار دیا  اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ایران کی طرح جشن نوروز زور و شور سے منایا جاتا ہے، انڈے کو رنگ لگاکر خوبصورت کیا جاتا ہے اور انہیں ایک دوسرے کو ہدیہ کیا جاتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ جشن نوروز میں گلگت بلتستان میں پولو میچ بھی کھیلا جاتا ہے اور ساتھ  ہی مختلف اور خوبصورت تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے بھی کہا کہ جشن نوروز ایک حسین تہوار ہے جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں گلگت بلتستان سے لے کر ڈیرہ اسما‏ عیل خان تک منایا جاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کو چاہئے کہ اپنے ثقافت کو محفوظ کریں کیوں کہ یہی ہماری پہچان ہے۔ علامہ حیدر علوی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام ایک فطری دین ہے، نوروز بھی ایک فطری عمل ہے اور اسلام نے بھی کبھی نوروز کی مخالفت نہیں کی۔ علامہ حیدر علوی ایرانی عوام کو نوروز کے نئے سال کا مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہار کی آمد کے موقع پر نوروزکی شکل میں خوشی منانا ایک فطری عمل ہے صرف فرق یہی ہے کہ ایران سمیت بعض ہمسایہ ممالک نیز ہمارے گلگت بلتستان کے عوام اسے ایک تہوار کی شکل میں مناتے ہیں۔انہوں نے جشن نوروز کے موقع پر سجائے جانے والے ہفت سین کے دسترخوان کی بھی تعریف کی اور اسے خوبصورتی کا ایک مجموعہ قرار دیا۔ اس تقریب میں نمل یونیورسٹی شعبہ فارسی کی سربراہ ڈاکٹر عنبر یاسمین، فارسی زبان کی استاد ڈاکٹر رضیہ اکبر، ڈاکٹر شگفتہ یاسمین عباسی، دانشور اور مظفر علی کشمیری نے بھی جشن بہار کےحوالے سے مقالات پیش کیے ۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں جڑواں شہر کی مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی، ثقافتی اورعلمی شخصیات کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں مقیم ایرانی سفارت کاروں نے شرکت کی۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

نوروز نرو نوروز نوروز فرامرز رحمان زاد نوروز نوروز فرامرز رحمان زاد

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: