• Mar 4 2024 - 11:49
  • 50
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

آیت اللہ امامی کاشانی کی وفات پر اسلامی ثقافت اور ابلاغ کی تنظیم کے سربراہ کا تعزیتی پیغام

اسلامی ثقافت و ابلاغ کی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین ایمانی پور نے آیت اللہ امامی کاشانی کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

 

مرحوم آیت اللہ محمد امامی کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت بہت دکھ اور غم کا باعث بنی۔

یہ بزرگ عالم اپنی پوری زندگی میں انقلاب اسلامی کے جہادی بیان، اور اسلامی انقلاب کے بیانئے کے تحفظ کے میدان میں بہت سی خدمات اور برکات کا سرچشمہ رہے اور برس ھا برس خدمت اور جدوجہد کے دوران کئی باصلاحیت اور پرعزم طلباء کی پرورش کی۔

مدرسہ شہید مطہری کے انتظامی منصب پر ہوتے ہوئے اس مجاہد عالم کی کاوشیں مرحوم کی لازوال خدمات کا ایک سنہری ورق ہیں۔

میں اس انقلابی اور صاحب علم عالم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، ان کے شاگردوں اور ان کے عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ ان کو درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

محمد مہدی ایمانی پور

سربراہ  اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن، ایران

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: