• Sep 14 2024 - 16:08
  • 21
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کی خانہ فرہنگ ایران آمد

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کی خانہ فرہنگ ایران آمد ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کے ساتھ مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کی خانہ فرہنگ ایران آمد
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کے ساتھ مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر خانہ فرہنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ سید ابوالحسن میری نے معزز مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور ایران کے درمیان طلباء اور اساتذہ کی سطح پر تبادلے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران نے بلوچستان کے طلباء کیلئے ماسٹرز ڈگری سے لیکر پی ایچ ڈی تک ایران کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی رشتے پائے جاتے ہیں۔ بلوچستان اور ایران کے درمیان اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اور ایران میں اساتذہ کی ٹریننگ صوبے کی تعلیمی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ نے صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر خواتین اراکین اسمبلی کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آخر میں صوبائی وزیر تعلیم نے علامہ اقبال لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

کویته پاکستان

کویته پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: