• May 16 2022 - 11:00
  • 192
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ نیٹ ورک کی خاتون صحافی کی شہادت پر اسلامی ثقافت و رابطہ تنظیم کے چئیرمین کا ردعمل

حجت الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور کا شیرین ابوعاقلہ کی شہادت پر پیغام

اس خاتون صحافی کی شہادت نے یقیناً صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر جہادیوں کے کندھوں پر صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کا بھاری مشن ڈال دیا ہے

الجزیرہ ٹی وی کی شیردل خاتون صحافی کا صہیونی افواج کے ہاتھوں قتل پر چئیرمین اسلامی ثقافت و رابطہ تنظیم اسلامی جمہوریہ ایران کا ر

اناللہ و انا الیہ راجعون

الجزیرہ ٹی وی کے تجربہ کار اور رحم دل صحافی "شیرین ابو عاقلہ" کی جنین میں قابض صہیونی حکومت کے جرائم کی کوریج کے دوران شہادت نے دنیا کے سامنے اس قابض ریاست کی بربریت اور گستاخی کا ایک اور پردہ کھول دیا ہے .صیہونیوں کی جانب سے جان بوجھ کر شہید ابو عاقلہ کو نشانہ بنانے کے بعد صاف ظاہر ہوتا ہے کہ القدس پر جعلی حکومت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لانے والے میڈیا، صحافیوں اور دانشوروں سے یہ حکومت کس قدر خوف و ہراس میں مبتلا ہوا ہے.

شہیدہ ابوعاقلہ کا شمار ان شہداء میں ہوتا ہے جنہوں نے انسانیت کے قسم خوردہ دشمنوں کے خلاف جہاد کی. وہ اپنے صحافتی کیرئیر میں ہمیشہ فلسطینی عوام اور بیت المقدس پر کئے جانے والے مظالم کو نہات احسن انداز اور پوری مہارت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرتی رہی.

اس خاتون صحافی کی شہادت نے یقیناً صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر جہادیوں کے کندھوں پر صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کا بھاری مشن ڈال دیا ہے۔ انشاء اللہ اس روشن اور مقدس مشن کی تکمیل القدس کی آزادی ، خطے اور فلسطین کی سرزمین کو غاصب ریاست کی غلاظت سے پاک کرنے پر ہوگا.

کویته پاکستان

کویته پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: