اسلامی جمہوریہ ایران کے جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان ریمدان - گبد بارڈر سے بھیجا گیا
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھیجا گیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کےلئے (8)اٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان لے پاک ایران سرحد گبد 250 باڈر پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کےلئے (8)اٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان لے پاک ایران سرحد گبد 250 باڈر پہنچ گئے جہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر ذاکر علی بلوچ نے پاک ایران سرحد گبد 250 باڈر پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈ کراس ہلال احمر کی جانب بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان وصول کیے ہیں جن میں ایک ھزار ٹینٹ، چار ہزار کمبل اور دو ہزار مچھر دانی امداد سامان میں شامل تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
ذاکر علی بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈ کراس سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بروقت تعاون کرنے پر ھم اسلامی جمہوریہ اپرانی کے شکر گزار ہیں کہ ایران ہنگامی بنیادوں پر سیلاب زدگان کے بحالی کےلیے پاکستان کو امدادی سامان کی کھیپ فراہم کر رہا ہے ان امداد سامان کو ضلعی انتظامیہ حکومت بلوچستان کے حوالے کرگا
اپنا تبصرہ لکھیں.