Page Number :45

بین الاقوامی خبریں

اپنے ایرانی ہم منصب سے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان پڑوسی ممالک کے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے دورہ چین کی روانگی سے پہلے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے ایجنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران سے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور جوہری معاہدے کی بحالی کی پیشرفت پر تہران سے تبادلہ خیال کرے گا۔

انسانی حقوق کی 137 عرب تنظیموں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا

ارنا نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی 137 تنظیموں اور اداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں کی خاموشی اور بے حسی کی وجہ سے یمن کے خلاف جارحانہ جنگ ہو رہی ہے۔ ان تنظیموں کی خاموشی کی وجہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مالی امداد کے منقطع ہونے کا خوف ہے۔

ای سی او ٹرین کے سائے میں ایران سے ریل ٹرانسپورٹ کی ترقی پاکستان کے ایجنڈے میں ہے

پاکستان کے وزیر ریلوے نے اسلام آباد-تہران-استنبول کے درمیان ای سی او کنٹینر ٹرین کی بحالی کو پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او ٹرین کے سائے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ریل ٹرانسپورٹ اور دوطرفہ تعاون کی ترقی پاکستانی حکومت کے سنجیدہ ایجنڈے میں ہے۔

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: