• Aug 14 2023 - 18:19
  • 128
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران-لاہور کی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل و ثقافتی اتاشی جعفر روناس نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جعفر روناس نے اپنے خصوصی  پیغام میں کہا ہے کہ ایران وہ پہلا ملک ہے، جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کیا۔ ڈی جی خانہ فرہنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی تاریخ کے نازک ادوار میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ایک بار پھر برادرانہ ثقافت کو فروغ دینے کے حلف کی تجدید کرتے ہوئے آزادی کا جشن منائیں۔ جعفر روناس کا کہنا تھا کہ آج عہد کریں کہ ہم بھائی چارے، دوستی اور وحدت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو۔

 

 

 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: