قونصل جنرل ایران لاہور کی جانب سے لاہور کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر اہتمام
۱۶ مارچ ۲۰۲۴، بروز ہفتہ (لاہور) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، محترم جناب مہران موحدفر کی جانب سے لاہور کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس؛ ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر روزنامہ دنیا اور سربراہ سیاسی و بین الاقوامی امور دنیا نیوز، محترم جناب سلمان غنی؛ سینئر سیاسی تجزیہ کار اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر، محترم جناب جناب مجیب الرحمان شامی؛ سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار نئی بات نیوز چینل، محترم جناب نجم ولی خان؛ ڈان اخبار کے صحافی اور محقق، محترم جناب ایاز خان؛گروپ ایڈیٹر روزنامہ سٹی ۴۲، محترم جناب نوید چوہدری؛ چیف نیوز ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت، محترم جناب دلاور چوہدری؛روزنامہ جنگ سے،محترم جناب پرویز بشیر؛ سینئر اینکر پرسن اور کالم نگار روزنامہ نئی بات، محترم جناب سجاد میر؛ ایکسپریس ٹریبیون سے، محترم جناب لطیف چوہدری اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین، محترم جناب محمد مہدی نے شرکت کی.