• Apr 7 2024 - 19:16
  • 42
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

فلیٹیز ہوٹل لاہور میں تقریب نزول قرآن کی برکات اور تشکیل پاکستان

 ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، محترم جناب جناب جعفر روناس نے ۵ اپریل ۲۰۲۴، بروز جمعہ،  فلیٹیز ہوٹل لاہور میں تحریک وحدت اسلامی پاکستان، مودت اہل بیت فاؤنڈیشن اور شیعہ علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام "نزول قرآن کی برکات اور تشکیل پاکستان تقریب" میں شرکت کی. اس تقریب کی صدارت  چیئرمین امام  خمینی ٹرسٹ، علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی. معزز مہمانوں میں محترم جناب صاحبزادہ ملک پرویز اکبر ساقی، چیئرمین تحریک وحدت اسلامی پاکستان؛ صوبہ پنجاب کے وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پنجاب ایمرجنسی سروسز، محترم جناب خواجہ سلمان رفیق؛ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، محترم جناب ڈاکٹر فرید پراچہ؛ محترم جناب سید راشد صغیر رضوی؛ محترم جناب پیر نوبہار شاہ؛ محترم جناب پروفیسر محمود غزنوی؛ محترم جناب مفتی عاشق حسین؛ محترم جناب علامہ سید کاظم رضا نقوی؛ محترم جناب پیر سید علی رضا گیلانی قادری؛ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ، محترم جناب علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی؛ محترم جناب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور دیگر مشائخ عظام و علماۓ کرام کی کثیر تعداد شامل تھی. اس کے علاوہ  اسلامی جمہوریہ ایران  سے آۓ آل یاسین أهواز تواشیح گروپ نے اپنی خوبصورت  قرات اسماء اللہ الحسنیٰ اور قرآن پاک سے شرکا کے دلوں کو منور کیا. 

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

فلمیں

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: