• Nov 23 2023 - 05:15
  • 45
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل اور لمز یونیورسٹی لاہور کے طلباء کے درمیان خصوصی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

مجھے ایران کے بارے میں بتائیں. . .  کے زیر عنوان خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس اور  لمز یونیورسٹی لاہور کے طلباء کے درمیان ۲۱ نومبر ۲۰۲۳ بروز منگل، ایران شناسی و سیاحت ، فارسی زبان کی اہمیت اور ایران میں تعلیمی مواقع کے حوالے سے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد  کیا گیا. جس میں  لمز کے فارسی زبان کے طلباء جو حال ہی میں ایران سے اپنے تہران میں بنیاد سعدی کی جانب سے منعقد کردہ خصوصی فارسی زبان اور ایران شناسی سیشن کی تکمیل کے بعد واپس آئے ہیں،  نے بھی اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "مجھے ایران کے بارے میں بتائیں. . ." خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، محترم جناب جعفر روناس کے زیر اہتمام  ایران شناسی کے حوالے سے شروع کیا گیا ایک خصوصی براہ راست سلسلہ ہے، جس میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کی تعاون سے ایران کے سفر پر جانے والے پاکستانی یا پاکستان کے سفر پر آنے والے ایرانی باشندے میڈیا اور جنرل پبلک کے ساتھ براہ راست گفتگو میں ایران کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہیں.

لاهور پاکستان

لاهور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: