خطاطی کی قومی نمائش
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں خطاطی کی قومی نمائش
قونصل جنرل ایران مہران موحدفر،ڈی جی خانہ فرہنگ ایران-لاہور جعفر روناس اور نامور آرٹسٹ طاہر قلندر نے افتتاح کیا
لاہور(۱۴ جنوری)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے خواتین آرٹسٹوں کے فن پاروں پر مشتمل نیشنل کیلی گرافی کی نمائش منعقد کی گئی جس میں۵۰ سے زائدخواتین نے اپنے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے۔ نمائش کا افتتاح لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محترم جناب مہران موحدفر نے کیا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور محترم جناب جعفر روناس؛ پاکستان کے نامور خطاطی آرٹسٹ محترم جناب طاہر بن قلندر؛ بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ خطاطی آرٹسٹ محترم جناب اشرف ہیرا،محترمہ حرا فاروق، جناب مدثر علی زیب اور جناب شوکت منہاس سمیت بڑی تعداد موجود تھی. تقریب میں خانہ فرہنگ ایران لاہور سے خطاطی کا کورس مکمل کرنے والی طلبہ میں ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور محترم جناب جعفر روناس کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں. ایرانی قونصل جنرل ایران لاہور محترم جناب مہران موحدفر اور محترم جناب جعفر روناس نے نمائش میں لگے فن پاروں کی تعریف کی اور طلبہ کے کام کو سراہا اور کہا کہ "آرٹ دو برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔"
اپنا تبصرہ لکھیں.