خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے۳ روزہ تصویری نمایش کا آغاز
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور ۲۷ سے ۲۹ نومبر، ۲۰۲۳، غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی عکاسی اور اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ۳ روزہ تصویری نمایش کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس تین روزہ نمائش کا افتتاح مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ اہم سیاسی و علمی شخصیات کی موجودگی میں صوبائی وزیر اوقاف محترم جناب اظفر علی ناصر اپنے دست مبارک سے کریں گے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.