خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام جشن یلدا
جشن یلدا کے پرمسرت موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کی جانب سے ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳، بروز جمعرات، لاہور میں ایرانی سفارت کاروں، اہل خانہ اور ایرانی طلباء کی موجودگی میں ایک پرجوش شام کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ایرانی روایتی رسوم و رواج کے پیش نظر مختلف پروگرامز، حافظ گوئی اور ضیافت کا خصوصی اہتمام کیا گیا. جس سے حاضرین بہت لطف اندوز ہوۓ اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کی اس کاوش کو سراہا.